کھیل
22 فروری ، 2014

پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گئی

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گئی، ایشیا کپ کا دفاعی چیمپین پاکستان اپنا پہلا میچ 25 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں گزشتہ رات دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ ہوئی۔ کھلاڑیوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی البتہ کل کرکٹ کیمپ کے اختتام پر مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں گے اور بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کے لیے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر رہے، اچھی بات یہ ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں چل رہی ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دفاعی چیمپین پاکستان اپنا پہلا میچ 25 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 مارچ کو میرپور میں ہو گا۔

مزید خبریں :