22 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شرافی گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ٹکر مارنے والا شخص موقع کا فائدہ اٹھا کر گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔