22 فروری ، 2014
سوچی …سوچی اولمپکس میں دس گولڈ میڈل کے ساتھ ناروے کی برتری برقرار ہے۔ روس نے نو گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔روس میں جاری ایونٹ میں ویمن اسکی کراس میں میریل تھامسن نے کینیڈا کو گولڈ میڈل جتوادیا۔مینز کرلنگ میں برطانیہ نے کینیڈا کو شکست دے دی۔برطانیہ نے تین کے مقابلے میں نو پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ویمن بائیتھلون ایونٹ میں یوکرین نے روس کو شکست دے کر دوسرا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔آئس ہاکی سیمی فائنلز میں سوئیڈن نے فن لینڈ کوجبکہ کینیڈا نے امریکہ کو ہرا کر فائنل کے لئے جگہ بنالی ۔