کھیل
22 فروری ، 2014

ریو اوپن: نڈال اورڈیوڈ فیررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

ریو اوپن: نڈال اورڈیوڈ فیررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

ریو ڈی جنیرو…اسپین کے رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر ریو اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، الیگزینڈر ڈولگوپولو نے بھی ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی۔ ریو ڈی جنیرو میں جاری اے ٹی پی اوپن کے کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال نے پرتگال کے جوا سوا کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ صفر سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے جگہ بنالی۔ایک اور میچ میں برازیل کے ٹومس بلیوچی کو اسپین کے ڈیوڈ فیرر کے ہاتھوں چار چھ، چھ تین اور چھ تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور کوارٹر میں الیگزینڈر ڈولگوپولو کا مقابلہ کلے کورٹ اسپیشلسٹ اٹلی کے فیبیو فگینی سے تھا، یوکرین کے الیگزینڈر نے اسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ ایک سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

مزید خبریں :