02 اپریل ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…روس میں امدادی رضاکاروں نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے675ماہی گیروں کو بچالیا۔ تمام ماہی گیرروس کےSakhalinجزیرے پر مچھلیاں پکڑے میں مشغول تھے جب اچانک انکے نیچے موجود برفانی حصہ جزیرے سے علیحدہ ہوکر سمندر کی جانب بہہ نکلا۔سینکڑوں کی تعداد میں ماہی گیروں کی جان خطرے میں دیکھ کر فوری امدادی آپریشن شروع کیا گیا جس میں48رضاکاروں،2ہیلی کاپٹروں اور11ریسکیو بوٹس نے حصہ لیا۔جہاں چند ماہی گیروں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا وہیں دیگر کے لیے کشتیوں کا سہارا لیا گیااور اس فوری کارروائی کے نتیجے میں تمام ماہی گیر نقصان سے محفوظ رہے۔