کاروبار
23 فروری ، 2014

کراچی کے صنعتی علاقے ایک بار پھر گیس سے محروم

کراچی کے صنعتی علاقے ایک بار پھر گیس سے محروم

کراچی …گیس کی کمی کے باعث کرا چی کے صنعتی علاقے سائٹ اور لانڈھی ایک مرتبہ پھر گیس سے محروم ہوگئے ہیں۔ 70فیصد سے زائد صنعتوں میں پیداواری عمل رکنے کے باعث اربوں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چئرمین یونس بشیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بغیر اطلاع علاقے میں گیس کی فراہمی بند کردی ہے جس کے سبب 70فیصد سے زائد فیکٹریوں کا پیدواری عمل رک گیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدواری عمل رکنے سے اندرونی اور بیرونی تجارتی آرڈرز مکمل نہ ہونے کے سبب ملک کو اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ فیلڈ سے طلب سے کم گیس ملنے کے سبب چند علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہوگیا ہے، اس کے علاوہ سائٹ اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں گیس کی سپلائی شدید متاثر ہے۔

مزید خبریں :