کھیل
23 فروری ، 2014

ایشیاکپ کا افتتاحی میچ منگل کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

ایشیاکپ کا افتتاحی میچ منگل کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

ڈھاکا…ایشیاکپ کا افتتاحی میچ منگل کو دفاعی چیمپین پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔پاکستا ن کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ بنگلا دیش پہنچی ہے ،یہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریزکھیلنے سے ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے،گرین شرٹس ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،مصباح نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ہی ٹیمیں یکساں ہیں جبکہ بنگلا دیشی ٹیم ہوم گراوٴنڈز پر آسان حریف نہیں ،کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم متوازن ہے ، نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 25 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں :