کھیل
24 فروری ، 2014

انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ:پہلاسیمی فائنل آج پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان

 انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ:پہلاسیمی فائنل آج پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان

دبئی…انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،دبئی کا میدان سج گیا ۔چھوٹے کھلاڑیوں کا بڑا امتحان ،انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جس میں ٹکراوٴ ہے سابق چیمپین پاکستان کا انگلینڈ سے، گرین شرٹس کی طاقت ہے مضبوط بیٹنگ جس میں شامل ہیں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکوررامام الحق ،ان کے ساتھ ہیں کپتان سمیع اسلم پھر بولنگ میں بھی کرامت علی اورظفر گوہر جیسے باصلاحیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں ،،لیکن حریف بھی کمزور نہیں،اس نے بھی دفاعی چیمپین بھارت کو زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے،تو بس زبردست مقابلے کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔

مزید خبریں :