24 فروری ، 2014
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا،جو اب منگل کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہو گئے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔