24 فروری ، 2014
ساوٴپالو…برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہوٹلوں میں مہمانوں کے لیے کمرے کم پڑ گئے۔فٹبال ورلڈ کپ 2014 کا میدان سجنے والا ہے۔ برازیل میں دنیا بھر سے کھلاڑی اورفٹبال ٹورنمنٹ کے شائقین برازیل کا رخ کررہے ہیں ، اس صورتحال میں 12 میزبان شہروں میں ، مہنگی اشیا اور ناقص سہولیات مشکل میں آگئے ہیں ، کچھ لوگوں کے لیے کاروباری مواقع کھل گئے ہیں۔جھونپڑیوں میں رہنے والوں نے سیاحوں کے قیام کے لیے اپنے کمروں کے دروازے کھول دئیے ہیں ، اور ان کے کرایوں میں بھی دو سے 3 گنا اضافہ ہوگیاہے ۔