دنیا
25 فروری ، 2014

80 فیصد افغانیوں کی افغانستان پرطالبان کے کنٹرول کی مخالفت،سروے

80 فیصد افغانیوں کی افغانستان پرطالبان کے کنٹرول کی مخالفت،سروے

کابل …ایک سروے کے مطابق افغان شہریوں کی اکثریت نے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کنٹرول کی مخالفت کر دی ہے او اس یقین کااظہارکیاہے کہ جمہوری حکومت کامیابی سے افغانستان کاکنٹرول سنبھال لے گی۔ایک امریکی کنسلٹنگ فرم کے سروے میں یہ حیرت انگیزبات سامنے ا ٓئی ہے کہ اسّی فیصد افغان شہریوں کاکہناہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد نئی جمہوری حکومت ملک کاکنٹرول سنبھال سکتی ہے۔انھوں نے افغان فوج اورپولیس پربھرپوراعتمادکااظہاربھی کیا،ملک کی اسّی فیصد اکثریت نے طالبان کی واپسی کوبھی ردکردیاہے،صرف بارہ اعشاریہ سات فیصد مردوں اورایک اعشاریہ چھ فیصدخواتین نے طالبان کی واپسی کی حمایت کی۔تاہم بڑی تعدادمیں افغان شہری طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے حامی ہیں۔سروے کے مطابق شمالی افغانستان کے تہترفیصد افراد کاکہناہے کہ گزشتہ عشرے کی جمہوری دور میں ان کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے ،جبکہ جنوبی افغانستان کے صرف انتیس فیصدافرادنے کہاکہ ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے ۔سروے میں تین ہزاراڑتیس مردوں اورایک ہزارایک سواسی خواتین کی رائے لی گئی۔اسی ادارے کے ایک ٹیلی فونک سروے میں اڑسٹھ فیصد افغانوں نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی حمایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں :