25 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقے پیر بالا میں خاتون سمیت تین افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کئے جانیوالے افراد میں میاں بیوی اور ایک دوست شامل ہیں، جنھیں بیوی کے بھائیوں نے اسوقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنے شوہر اور اسکے ایک دوست کے ساتھ میکے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔