پاکستان
25 فروری ، 2014

ممنوع علاقوں میں بعض این جی اوز کی جانب سے سروے کا انکشاف

 ممنوع علاقوں میں بعض این جی اوز کی جانب سے سروے کا انکشاف

اسلام آباد…خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض ملکی اور غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ممنوع علاقوں کے قریب سروے کررہی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ یہ این جی اوز ممنوع علاقوں سے پانی اورمٹی کے نمونے حاصل کرکے تجزئیے کیلئے ڈونر ممالک کو بھیج رہی ہیں ،غیر ملکیوں کا پاکستان کے ممنوع علاقوں میں سروے کرنا سیکورٹی رسک ہے،پانی اورمٹی کے نمونے ممکنہ طورپر دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملکی اورغیر ملکی این جی اوز کو ممنوع علاقوں میں سروے کی اجازت ہرگزنہ دی جائے۔

مزید خبریں :