25 فروری ، 2014
لاس اینجلس…86 ویں اکیڈمی ایوارڈآسکر کامیلہ سجنے میں رہ گئے کچھ ہی دن۔ تیاریاں بھی جاری ہیں، اس سے قبل بہترین ایکٹریسز کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ فلمی دنیا کے سب سے معتبرایوارڈ ”آسکر“ کی تقریب 2مارچ کو ہوگی ڈولبی تھیٹر میں،جہاں دیئے جائیں گے بہترین اداکار، اداکارہ، فلم اور میوزک کے ایوارڈزاس سے قبل بہترین ایکٹریس کی کیٹیگری کیلئے ناموں کا اعلان کردیا گیا تھا۔ ان نامزدگیوں میں فلم ”امریکن ہسل“ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا روپ دھارے ایمی ایڈمزہیں، جو اپنے کرےئر میں 5ویں بار آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ اس سال دیگر ایوارڈز میں معرکے مارنے والی 44سالہ کیٹ بلینچیٹ کو فلم ”بلیو جیسمین“ سے فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔خلا میں حادثے کا شکار اور دوسرے کی مدد کا جذبہ لیے اسپیشل ایفکٹس سے بھرپورفلم ”گریویٹی“ کے لیے سینڈرا بل لاک کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ فلم Philomena سے Judi Dench اور آگست اوسیج کاوٴنٹی سے میرل اسٹریپ کو نامزد کیا گیا ہے۔