کھیل
27 فروری ، 2014

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم آج افغانستان سے مقابلہ کرے گی

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم آج افغانستان سے مقابلہ کرے گی

ڈھاکا… ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج افغانستان سے مقابلہ کرے گی۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ کسی حریف کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان پہلا میچ ہار چکا ہے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا ہے تو بیٹسمینوں کو پرفارم کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :