28 فروری ، 2014
ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کے مایہ ناز ادا کار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور فلم وکی ڈونرسے شہرت حاصل کر نے والے اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ پہلی با ر جلوہ گر ہورہی ہیں جن کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم "بے وقو فیاں" کے ٹریلرکے بعد ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ انویتا دت کے تحریر کردہ "بے مطلب بے تکی سی،بیکاربدھو سو،بے وجہ بیوقوفیاں" کے بولوں پر مبنی اس گانے کو راگھو ڈکشٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سونم اور آیوشمان کو مختلف مقامات پر دکھایا گیا ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم بے وقو فیاں کی ہدایتکاری نوپور استھانا نے دی ہے جس میں سونم اور آیوشمان سمیت رشی کپور اہم کردار میں نظر آئینگے۔ ادیتہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیار محبت ،دوستی اور پھر ہلکی پھلکی نو ک جھوک کے گرد گھومتی ہے جسے فیصل حبیب نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم میوزک راگھو دت نے ترتیب دیا ہے۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم بے وقوفیاں یش راج فلمز کے تحت رواں سال14مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔