کھیل
28 فروری ، 2014

ایشیا کپ:سری لنکا نے بھارت کو دو وکٹوں سے ہرادیا

ایشیا کپ:سری لنکا نے بھارت کو دو وکٹوں سے ہرادیا

فتح الله،ڈھاکا…جمعہ کو ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے بھارت کو دو وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی،سری لنکا کی ٹیم بھارت کے 265کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی اور اس نے یہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 50ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔اس میچ میں فتح کے بعد سری لنکا نے دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کر کے آٹھ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں جبکہ بھارت نے دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔اس سے قبل فتح الله کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ کا ٹاس سری لنکن قائد انجیلو متھیوز نے جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 264 رنز بنائے ،جس میں دھاون 94اور کپتان کولی نے 48کی باریاں تراشی۔جواب میں ٹائیگرز کی جیت کی کمان ایک بارپھر سپر اسٹار کمار سنگاکارا 103نے سنبھالی اور بھارتی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،گو کہ انکے جہاندیدہ ساتھی مہیلا جے وردنے صرف 9بناسکے، اوپنر کوسل پریرا 64اور تھری منے 38نے سابق کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 80رنز کی ابتدائی پارٹنر شپ فراہم کی۔تاہم میچ میں ایک اہم ٹرن اس وقت آیا جب 49ویں اوور میں ماسٹر بیٹسمین سنگا کار اآؤٹ ہوئے اور بھارت کی ٹوٹتی امیدوں کو پھر جلا ملی مگر سری لنکا کے آخری بیٹسمینوں نے کولی اینڈ کمپنی کی ایک نہ چلنے دی اور 265کا ہدف 49.2اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارتی بولروں میں محمد شامی اور جڈیجا نے تین تین جبکہ روی چندر ایشون نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید خبریں :