دنیا
01 مارچ ، 2014

مشرق وسطیٰ میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات موجود ہیں،سابق وزیر دفاع فرانس

مشرق وسطیٰ میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات موجود ہیں،سابق وزیر دفاع فرانس

پیرس…رضا چوہدری…فرانس کے سابق وزیردفاع الائن رچرڈ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات موجود ہیں جسے روکنے کے لیے موثر سفارت کاری کی جانی چاہیے۔یہ بات انہوں نے پیرس میں جیونیوز کے نمائندے کو انٹرویو میں کہی۔فرانسیسی حکومت شام کے معاملے پرامریکاکاساتھ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔صدراولوند، بشارالاسدکیخلاف فوجی کارروائی چاہتے تھے جوپوری نہ ہو سکی۔فرانس کے سابق وزیردفاع نے جیونیوزکوانٹرویومیں تسلیم کیاکہ روس کا فارمولہ بہتررہا۔ایران سے معاملات طے کرنے والے5اہم ممالک میں بھی فرانس شامل ہے۔ایران کے خلاف بھی فوجی کارروائی کاخدشہ تھامگراب جنگ کے بادل کم ہوئے ہیں۔ سابق وزیردفاع کاکہناتھاکہ مغرب کوایران میں جمہوریت کوتسلیم کرناچاہیے۔کیونکہ اسی سے مشرق وسطیٰ کامسئلہ حل ہوگا۔پاک افغانستان صورتحال پرسابق وزیردفاع نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوجوں کو نکلناچاہیے اور افغانستان میں امن سے ہی پاکستان کاامن جڑا ہوا ہے۔

مزید خبریں :