03 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے طیارے نے چک لالہ ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، وزیر اعظم سمیت طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے طیارے میں پرواز کے 3 منٹ بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث اسے ہنگامی طور پر چک لالہ ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم گیلانی سکھر جارہے تھے۔