پاکستان
03 اپریل ، 2012

آئی جی فرنٹیئرکورکے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

آئی جی فرنٹیئرکورکے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

مہمندایجنسی…مہمند ایجنسی میں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل نادر زیب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آئی جی سمیت ایف سی کے پانچ اہلکار زخمی ہو ئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب آج ایک روزہ دورے پر مہمند ایجنسی گئے ہوئے تھے۔ جہاں انھوں نے شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ لی اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تاہم مہمند ایجنسی کے علاقے ممد گٹ سے پشاور واپسی کے لیے جیسے ہی ان کے ہیلی کاپٹر نے پرواز کی کہ فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے آئی جی ایف سی میجرجنرل نادر زیب سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں آئی جی ایف سی کے علاوہ بریگیڈئر آفتاب، بریگیڈئر سعید اور کرنل عظیم بھی شامل ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق تمام لوگوں کو معمولی خراشیں اور چوٹیں آئی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :