کھیل
02 مارچ ، 2014

ایشیا کپ ،بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 246رنز کا ہدف

ایشیا کپ ،بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 246رنز کا ہدف

میرپور، ڈھاکا…ایشیاکپ کرکٹ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستا ن کو میچ میں فتح کے لئے246رنز کا ہدف دیا ہے۔میر پور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا اور پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ابتداء میں ہی بھارتی بیٹسمینوں پر ہاوی ہو گئے،محمد حفیظ نے شیکھر دھون ، عمرگل نے ویرات کوہلی اور طلحہ نے روہیت شرما اور ریہانے کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شیکھر دھون 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے،انہیں محمدحفیظ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ کپتان ورات کوہلی صرف 5 رنز بناسکے، انہیں عمر گل نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا، روہیت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، انہیں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد طلحہٰ نے آؤٹ کیا، رہانے بھی طلحہٰ کا شکار بنے ، وہ 23 رنز بناسکے،بھارت کی جانب سے روہت شرما56،رائیڈو58اورجڈیجانے51رنزبنائے ۔پاکستان کی جانب سے سعیداجمل نے3کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔پاک بھارت میچ میں اس وقت تک پاکستان کا فیلڈنگ کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا ہے اور بولرز نے اپنا کردار پوری طرح ادا کر دیا ہے اب بیٹسمینوں اس کو کس طرح کامیابی میں تبدیل کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :