03 اپریل ، 2012
خیرپور …وزیرداخلہ سندھ منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ لیاری کو نہیں دہشت گردوں کو کیا ہے، دہشت گرد لیاری میں ہوں، ناظم آباد یا نارتھ ناظم آباد میں سب جگہ کارروائی ہوگی،وزیرداخلہ سندھ منظورحسین وسان خیرپور کے گوٹھ نواب وسان میں میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اردو بولنے والا ہو یا سندھی،پشتو، پنجابی، ہزاری یا گلگتی وہ دہشت گرد ہے، بھتہ خور اور لینڈ گریبر کسی نہ کسی طرح ہر پارٹی میں موجود ہیں، جن کے خلاف کارروائی کے لئے رینجرز اور پولیس کو تمام اختیارات دے دئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کو گرفتار کرنے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔