پاکستان
03 اپریل ، 2012

شنکیاری :شوہر کی سابقہ بیوی کی ناک کاٹنے کی کوشش ، شدید زخمی کر دیا

 شنکیاری :شوہر کی سابقہ بیوی کی ناک کاٹنے کی کوشش ، شدید زخمی کر دیا

مانسہرہ…مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں شوہر نے سابقہ بیوی کو چھری سے ناک کاٹنے کی کوشش کے دوران شدید زخمی کر دیا۔اسپتال میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے زخمی صائمہ نے بتایاکہ 10سال قبل ٹوپی میں اسکی وٹے سٹے کی شادی نیازگل نامی شخص سے ہوئی تھی۔جس سے اسکے 4بچے ہیں سسرال میں مارپیٹ کے علاوہ خاوند اس پر غیر مردوں سے روابط رکھنے کا دباوٴ ڈالتا جس پر خاوند سے طلاق لیکروہ والد کے گھر آگئی تھی مگرگھرخالی دیکھ کر نیاز گل دیوار پھلانگ کر اندرآگیا اور کمرے میں تشدد کرنے کے بعد چھری سے اسکی ناک کاٹنے کی کوشش کی اوربچاوٴ کے دوران اسکے پیٹ اور پسلیوں میں چھریاں مارتا رہا،اسکی چیخیں سنکر محلے والوں نے اسکی جان بچائی۔صائمہ کو شدید زخمی حالت میں مانسہرہ اور وہاں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :