03 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور کی ایک مقامی عدالت نے گمشدہ اداکارہ سپنا خان کے اغواء کے الزام میں ملوث ان کے والد مثل خان اور بھائیوں محمد امین اور فیصل خان کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔تینوں ملزمان پر اداکارہ سپنا کے سابق شوہرسردار دوست محمد کھوسہ نے اغواء کے الزام میں مقدمہ درج کرارکھا ہے، مثل خان، آمین خان اور فیصل خان نے ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ سے گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کی جسے عدالت 50، پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو ہدایات کی کہ ان تمام افراد کو انویسٹی گیشن میں شامل کر کے اگلی تاریخ تک مقدمہ کی تفتیش مکمل کی جائے۔ اداکارہ سپنا کے اغواء کے حوالے سے تھانہ ریس کورس میں دو مختلف مقدمات درج کئے گئے ہیں دوسری ایف آئی آر سپنا کے سابق شوہر سردار دوست محمدکھوسہ کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔