پاکستان
03 اپریل ، 2012

خیبرپختونخوا میں خواجہ سرا مخنث کے طور پر پاکستانی شہری رجسٹرڈ

خیبرپختونخوا میں خواجہ سرا مخنث کے طور پر پاکستانی شہری رجسٹرڈ

پشاور…خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ خواجہ سراوں کو مخنث کے طور پر پاکستانی شہری رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ سو خواجہ سراؤں نے ولدیت کے خانے میں گرو کانام نہ لکھوائے جانے پر رجسٹریشن سے انکار کردیا۔پشاور میں نادرا ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے رجسٹریشن فارمز میں جنس کے خانہ میں مخنث لکھا گیا ہے۔ اور دو سو خواجہ سراوں کو مخنث کے طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل خواجہ سراوں کی جنس مقرر نہیں تھی۔ وہ مردوں اور خواتین دونوں حیثیت میں رجسٹر ہو سکتے تھے۔ تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ان کی جنس مخنث کے طور پر مقرر کر لی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی ولدیت میں حقیقی والد کا نام ہی درج کیا گیا ہے۔ تاہم تقریبا ایک سو پچاس خواجہ سرا ولدیت کے خانہ میں اپنے گرو کا نام لکھوانے پر مصر تھے۔ جس کے باعث ان کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :