پاکستان
03 اپریل ، 2012

حافظ سعید کے سر کی قیمت مقررکرنا قابل مذمت ہے:سید منورحسن

 حافظ سعید کے سر کی قیمت مقررکرنا قابل مذمت ہے:سید منورحسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جماعتہ الدعوتہ کے امیر حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کرنا قابل مذمت ہے، امریکہ کے پاس دلیل کی قوت نہیں رہی اور اب وہ اسلحے اور دھونس کے ذریعے اسلام پسند قوتوں کا گلا دبانا چاہتا ہے۔منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام بھارت کو خوش کرنے کے لیے ہے، حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنا انسانیت سوز اور اخلاق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا امریکا کو کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی نظر نہیں آتی ہے، امریکا کی منافقانہ پالیسیوں نے خطے کا امن تباہ کردیا ہے،پوری پاکستانی قوم حافظ سعید کے ساتھ ہے اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

مزید خبریں :