03 اپریل ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کوپابندکیاہے کہ جب تک نئی حج پالیسی تیارہوکرنافذنہ ہوجائے اس وقت تک ٹورز آپریٹرز کے کوٹے میں کوئی ردو بدل نہ کیا جائے۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یہ حکم حاجی یونس سمیت100ٹورزآپریٹرزکی پٹیشن پرجاری کیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل سید محمود عالم رضوی نے موقف اختیارکیاکہ نئی حج پالیسی ابھی تیاری کے مراحل میں ہے لیکن درخواست گزاروں کا حج کوٹہ کم کردیاگیاہے۔