06 مارچ ، 2014
پشاور…وزیرخزانہ خیبرپختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے جو فنڈز آئے وہ خیبرپختونخوا کونہیں دیئے گئے،پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے نام پر جو امداد آئی وہ صوبائی حکومت کودی جائے تاکہ اس کو مصرف میں لایا جا سکے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہاصوبے کے تمام لیڈرز صوبے کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔