06 مارچ ، 2014
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کیساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں ،وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ڈنمارک کے سفیر جیسپرمولرسورنسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ،وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے بائیوماس سے توانائی کے حصول کی منصوبہ بندی کی ہے،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑاپروگرام بنایاگیا ہے،ڈنمارک کے سفیرنے حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت توانائی ، مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے۔