06 مارچ ، 2014
کراچی…شہید صحافت ولی خان بابر قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا پانے والے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس میں کندھ کوٹ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا پانے والے مجرمان شاہ رخ عرف مانی، فیصل محمود نفسیاتی، محمد علی رضوی اور طاہر نوید پولکا کی جانب سے ان کے وکیل عظمت شاہ ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی۔ عدالت نے چاروں مجرموں کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سزائے موت پانے والے دو اشتہاری مجرم مفرور ہیں۔