07 مارچ ، 2014
واشنگٹن…امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ القاعدہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ کشمیر کا تنازعہ علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ہاوٴس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان میں کئی ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات اور امریکی امداد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کمزور معیشت اور نوجوانوں کے اوپر بڑھتا ہوا بوجھ ہے۔ بندوبستی علاقوں میں بنیاد پرستی بڑھ رہی ہے۔ جن علاقوں میں روایتی طور پر حکومتی کنٹرول کمزور ہے وہاں شدت پسندی اور فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں نسلی اورفرقہ وارانہ تشدد کے باعث حکومتی کنٹرول کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔