پاکستان
07 مارچ ، 2014

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس آج ہوگی

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس آج ہوگی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے (آج) اپنی زیرصدارت کور کمانڈرز کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں طلب کر لیا۔اجلاس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی داخلی صورتحال، سیکورٹی معاملات، طالبان کے ساتھ جنگ بندی اور طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی میں فوجی نمائندگی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ عسکری حکام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف (آج) جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں کور کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو اپنے متحدہ عرب امارات کے دورہ سے متعلق بھی اعتماد میں لیں گے۔

مزید خبریں :