07 مارچ ، 2014
فیصل آباد …فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر تین بہن بھائیوں کو گھر میں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 421 میں نامعلو م افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے تین بہن بھائیوں کو قتل کر دیا،مرنے والوں کے جسم پر تشدد کے نشان بھی ہیں۔ مقتولین کی عمریں 10سے17 سال ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے والدین کو بھی چند سال پہلے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔