پاکستان
07 مارچ ، 2014

پنجاب میں بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ

پنجاب میں بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ

لاہور…پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ڈی جی خان ،میانوالی اورگردونواح میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔گلگت بلتستان میں برفباری تھمنے کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور بند سڑکیں آہستہ آہستہ کھولی جارہی ہیں۔آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد ہے۔بلوچستان میں بھی سردی زوروں پر ہے۔کوئٹہ ڈویژن میں موسم جزوی ابر آلود ہے ، سندھ میں موسم معتدل ہے اور شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال کم کردیا ہے۔

مزید خبریں :