07 مارچ ، 2014
ڈھاکا…انجری کے شکار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی سری لنکا کے خلاف فائنل میں شرکت کے لیے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ انجری شدید نہیں،بہتری ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرشاہد آفریدی کا ڈھاکا میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کی انجری بہتر ہورہی ہے،امید ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف فائنل میں حصہ لیں گے ۔ ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ کل ڈھاکا میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔