08 مارچ ، 2014
کوالا لمپور…ملائشین ائیرلائنز کا مسافر طیارہ ویت نام کے تھوچھوجزیرے کے نزدیک سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ، کوالا لمپور سے بیجنگ جانیوالی پرواز میں 239 افراد سوار تھے،جن میں227مسافر اور12افراد پر مشتمل عملہ شامل ہے۔چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق بد قسمت طیارے میں سوار160مسافروں کاتعلق چین سے تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں ملائشین ،فرانسیسی،امریکی ،چینیوں سمیت 13ممالک کے مسافرسوارتھے ۔