پاکستان
04 اپریل ، 2012

نوازشریف اورشہبازشریف کا گلگت کے واقعات پر اظہار افسوس

نوازشریف اورشہبازشریف کا گلگت کے واقعات پر اظہار افسوس

لاہور ... مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف اوروزیر اعلیٰ شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تمام مکاتب فکرکے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان کے لیے اپنا کرداراداکریں۔لاہورسے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی سے گلگت تک بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ،وفاقی حکومت شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ فسادات اورقتل وغارت گری اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے، مرکزی اورگلگت بلتستان کی حکومت شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں اورشرپسندوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔

مزید خبریں :