08 مارچ ، 2014
کراچی…پورٹ قاسم پر پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی جگہ کی اصولی منظوری دے دی گئی ،یہ بات وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ ایل این جی ٹرمینل کے سلسلے میں تمام اسٹڈیز مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ تمام اسٹڈیز پورٹ قاسم پر لگنے والے تمام ٹرمینلز کیلئے ہونے والی اسٹڈیز سے زیادہ ہیں، چیئرمین پورٹ قاسم آغا جان اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پورٹ پر بننے والے اس پہلے ٹرمینل کی تعمیر عالمی معیار کے تحت کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل کی تعمیر کیلئے زیر سمندر کھدائی ایل این جی کمپنی ای وی ٹی ایل کی زمہ داری ہوگی، آغا جان کے مطابق جلد بورڈ سے باقاعدہ منظوری کے بعد منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔