08 مارچ ، 2014
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے دل جیت لیے ہیں، فائنل ہاریں یا جیتیں قوم انہیں سیلیوٹ کرے گی۔ سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے،فائنل میں گرین شرٹس فیورٹ ہے۔فائنل میں پاکستانی بیٹسمین ابتدا میں شدید مشکل میں دکھائی دیئے،خاص طور پر لیستھ ملنگا کے سامنے،جنہوں نے پاکستان کے پانچوں کھلاڑیوں کو پولیلین کی راہ دکھائی۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ایک مرتبہ پھر ٹیم کو مشکل سے باہر نکالااور کیرئیر کی 37ویں نصف سنچری مکمل کی۔ ایشیا کپ کا فائنل میرپور بنگلا دیش میں جاری ہے اور اس فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کیلئے شائقین نے کراچی ، اسلام آباد، لاہور، ملتان،فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب کی ہیں۔