10 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے مٹھی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔عابد شیر علی کا جیونیوز سے گفت گوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ 140بچوں کی اموات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں، سندھ حکومت نااہل ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، آٹا ذخیرہ کرنے والوں کو بھی ہتھکڑیاں لگنی چاہئیں۔