پاکستان
10 مارچ ، 2014

سندھ کے حکمرانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہیں لیے، مشاہد اللہ خان

سندھ کے حکمرانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہیں لیے، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد…سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے ابھی بھی ہوش کے ناخن نہیں لیے۔تھر میں قحط کے نتیجے میں معصوم بچوں کی اموات کے حوالے سے سینیٹر مشاہد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ بھوک سے مررہے تھے اور حکمران دعوت اڑاتے رہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تھر میں قحط نہیں بلکہ خوراک کی فراہمی میں مسئلہ ہے،تھر میں خوراک کی فراہمی میں کمی ہوئی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سینیٹر کامل آغاکا کہنا تھا کہ یہ نا اہلی ہے جس کو سندھ حکومت نے قبول بھی کر لیا،وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ وفاق کا متعلقہ محکمے کا فرد بھی استعفی ٰدے۔ سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے کہا کہ تھر واقعے کی کوئی معافی نہیں،سندھ حکومت مستعفی ہو۔اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک کہتے ہیں کہ جہاں حقیقی جمہوریت ہو وہاں لوگ قحط سے نہیں مر سکتے۔

مزید خبریں :