پاکستان
10 مارچ ، 2014

پاکستان سے خصوصی تعلق ہے،تعلقات مزید گہرے بنانا چاہتا ہوں،اوباما

پاکستان سے خصوصی تعلق ہے،تعلقات مزید گہرے بنانا چاہتا ہوں،اوباما

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے،پاک امریکا تعلقات مزید گہرے اور مضبوط بنانا چاہتا ہوں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ملاقات میں اوباما کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔امریکامیں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کی۔ امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر نے امریکی سفیر کے اسناد سفارت پیش کیں۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔ امریکی صدربارک اوباما نے صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ وہ بطور سفیر امریکامیں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے۔

مزید خبریں :