10 مارچ ، 2014
ریوڈی جنیرو…برازیل میں ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء کے لیے ایک اور اسٹیڈیم تیار ہو گیا۔ اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔ برازیل میں 12 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز 12اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ان میں سے آٹھویں اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ MANAUS میں برازیل کے اسپورٹس منسٹر اور ریاست کے گورنر نے اسٹیڈیم کا رسمی افتتاح کیا۔اس موقع پر اسٹیڈیم میں 20ہزار تماشائی موجود تھے، جنہوں نے نمائشی میچ بھی دیکھا۔ اسٹیڈیم میں 40ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر 66کروڑ 95لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ تعمیرات کے دوران 3افراد حادثے کے باعث موت کا شکار بھی ہوئے۔