10 مارچ ، 2014
لاہور …گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا ہے کہ 50ہزار لوگ شہید ہوگئے لیکن قوم اکٹھی نہیں ہوئی، ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک دہشت گردی ختم نہ ہوگی۔جنگ اور جیو کے تحت بین الاقوامی مارکیٹنگ کانگریس سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی دہشت گردی کی لعنت کو ختم نہیں کر سکتے، حکومت کی کوشش ہے کہ طالبان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو قبضہ گروپوں سے نجات دلانا ہو گی۔