10 مارچ ، 2014
تھرپارکر…پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور نا اہلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ تھر میں سیکڑوں سے زیادہ بچے علاج اور غذا نہ ملنے سے جاں بحق ہو گئے۔ خانیوال میں امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعے کو تھر کے لوگوں کے لیے دعا کی جائے اور ان کی امداد کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔ ان کاکہناتھا کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو قومی مفاد میں سمجھتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے، حکومت اور طالبان ملک کے مفاد میں غیر جنگی قیدیوں کو فوراً رہا کریں۔ انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ ایسے گروپوں کی نشاہدہی کریں جنہوں نے جنگ بندی کے باوجود حملہ کیے۔