پاکستان
04 اپریل ، 2012

قومی و پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں ن لیگ نے جیت لیں

قومی و پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں ن لیگ نے جیت لیں

لاہور…غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ دو خواتین امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بیگم سیما محی الدین اور شاہین شفیق کامیاب ہوئیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی سیٹ شمائلہ رانا نے جیت لی۔ قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کی میمونہ ہاشمی اور نزہت عامر نے خالی کی تھیں۔ پنجاب اسمبلی کی سیٹ جیتنے والی شمائلہ رانا پہلے اِسی سیٹ سے مستعفی ہوئی تھیں،اُن پر کریڈٹ کارڈ چوری کا الزام تھا۔ چوری کئے گئے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے نشر کی تھی۔

مزید خبریں :