11 مارچ ، 2014
کراچی…انٹربینک میں ڈالر100روپے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں ایک روپے 46 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر100روپے کا ہوگیا۔گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 1 روپے 66 پیسے کی گراوٹ سے 101 روپے 46پیسے کی سطح پربند ہوا تھا۔ یکم مارچ سے اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر5 روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنے کی توقعات سے ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوتا دیکھ روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔مستحکم ہوتے ہوئے روپے سے درآمدی اشیاء کی لاگت میں کمی ہونے سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں بھی کچھ مدد ملے گی۔