پاکستان
04 اپریل ، 2012

رضا ربانی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم

رضا ربانی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم

اسلام آباد…امریکا اور نیٹو سے تعلقات کی نظرثانی پالیسی تیار کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہا تاہم کمیٹی ، کل پارلیمنٹ اجلاس کیلئے سفارشات کو حتمی شکل نہیں دے سکی ،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، اسلام آباد میں سینیٹر رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا ۔ پیٹرولیم قیمتوں پر احتجاج کرنے والی مسلم لیگ نون کے ارکان نے آج بھی کمیٹی اجلاس سے بائے کاٹ جاری رکھا، اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں رضاربانی نے بتایاکہ کمیٹی کل پارلیمنٹ میں تجاویز پیش نہیں کرسکے گی اور کمیٹی کے کام مکمل کرلینے کی حتمی تاریخ ابھی نہیں بتائی جاسکتی، رضا ربانی نے کہاکہ پارلیمنٹ کیلئے سفارشات مرتب کرنا قومی معاملہ ہے،مسلم لیگ نون سے درخواست ہے کہ وہ اس قومی عمل میں شامل ہو،انہوں نے کہاکہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ امریکا کو کیا تحفظات ہیں یا اسکا کیا دباوٴ ہے۔

مزید خبریں :