پاکستان
11 مارچ ، 2014

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل کی نواز شریف سے ملاقات

 انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل کی نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاوٴ کیلئے پرعزم ہے ،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی اور قواعد وضوابط کے تحت پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔وزیراعظم نوازشریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل یاکیو امینو نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے تمام نیوکلئیرپاور پلانٹ اور ریسرچ سینٹر،عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کی نگرانی اور قواعد کے تحت کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، ایٹمی پروگرام کیلئے عالمی ایجنسی کی تمام شرائط وضوابط پر عمل کررہا ہے اور پاکستان میں نیوکلئیر ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداوار،ادویات ،زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے استعمال کیاجارہاہے۔ انٹرنیشنل ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایٹمی توانائی کو عوام کی بہتری کے لیے استعمال کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائیگا۔

مزید خبریں :