11 مارچ ، 2014
لاہور…پنجاب اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے ٹیک اورسے متعلق بیان کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ایم کیو ایم کے قائد کے بیان کی مذمت کرتا ہے اورافسوس کا اظہار کرتا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس عز م کا بھی اظہار کرتا ہے کہ ایسی کسی بھی سوچ کی مخالفت کی جاتی رہے گی۔ اجلاس میں بچوں کی کھلونا نما پستول، بندوق اورکلاشنکوف وغیرہ کی تیاری اور خریدوفرخت پر پابندی کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ یہ قراردا حکومتی رکن شیخ اعجاز نے پیش کی تھی۔